عراق میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق کے شہر اربیل میں فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

latest urdu news

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں حملے میں مارے جانے والے فوجی کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدر میکرون نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ تربیتی کارروائی کے دوران فرانسیسی فوج کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا اور کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔ یہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ میں مارا جانے والا پہلا فرانسیسی فوجی ہے۔

ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کے لیے کوشاں، ایرانی جنرل کا دعویٰ

فرانسیسی صدر نے کہا کہ عراق میں فرانسیسی فوج کی موجودگی دہشت گردی کے خلاف عالمی فریم ورک کے تحت ہے اور کسی بھی طرح کے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں جاری جنگ ایسے حملوں کا جواز نہیں فراہم کرتی۔

صدر میکرون نے مزید کہا کہ فرانس اپنے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے اور شدت پسندی کے خلاف لڑنے والی فوجی فورسز پر حملے کو روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter