ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں تقسیم کیے جانے والے اسٹیشنریز اور دیگر ضروری دفتری سامان کا تفصیلی معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران انہوں نے اسٹیشنز میں دستیاب سہولیات، فرنیچر، دفتری سامان اور دیگر آلات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام تھانوں اور دفاتر میں بنیادی سہولیات کی بروقت اور مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس دفاتر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ افسران اور اہلکار بہتر ماحول میں اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اور عوام کو فوری، مؤثر اور باوقار پولیس سروس فراہم کی جا سکے۔
جہلم: غیر قانونی ایل پی جی گیس ایجنسی سیل، مالکان پر بھاری جرمانہ عائد
انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کے درست استعمال اور شفاف تقسیم سے نہ صرف پولیس کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے افسران پر زور دیا کہ اسٹیشنریز اور دیگر دفتری سامان کی نگرانی اور مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع بھر میں پولیس کی سروس معیار کے مطابق برقرار رہے۔
