ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر عدالتوں میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ کورٹس اور عدلیہ کے دفاتر میں فول پروف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

عدالتوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اہم مقامات پر ناکہ بندی، گشت میں اضافہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کو مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا بروقت سدِ باب ممکن ہو سکے۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، تین پیشہ ور بھکاری خواتین گرفتار

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter