12
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات رانا عمر فاروق نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ منگووال کے دو پولیس اہلکاروں، عاطف اور احتشام، کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام عوام کی جانب سے موصول ہونے والی مسلسل شکایات کے بعد کیا گیا۔ ڈی پی او گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں بدعنوانی یا اختیارات کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا تھانہ کنجاہ کا دورہ
عوامی حلقوں نے ڈی پی او گجرات کے اس بروقت اور شفاف اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
