Donald Trump نے کہا ہے کہ Iran مذاکرات کا خواہاں ہے، تاہم اس کی قیادت کو خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی معاہدے کا اعلان کریں گے تو انہیں اپنی ہی عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واشنگٹن میں خطاب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے مطابق ایران ایک معاہدے کے لیے بے چین ہے، لیکن کھل کر اس کا اظہار کرنے سے گریز کر رہا ہے۔
پاکستان پر اعتماد، امریکا اور اسرائیل کے مؤقف پر شکوک:ایران کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کو یہ بھی خوف لاحق ہے کہ اگر وہ ڈیل کی بات کریں گے تو نہ صرف اندرونی سطح پر مشکلات کا سامنا ہوگا بلکہ انہیں بیرونی خطرات بھی لاحق ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی تنازعات کو ختم کروانے میں کردار ادا کیا ہے اور ایک اور جنگ میں کامیابی کے قریب ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم ان کے بقول بعض میڈیا رپورٹس اس کے برعکس تاثر پیش کر رہی ہیں۔
