جہلم پولیس کا امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔

latest urdu news

فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی سٹی سرکل، تمام ایس ایچ اوز اور ایلیٹ فورس نے شرکت کی۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس اور سرگرم ہیں۔

ڈی پی او جہلم کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک میٹنگ

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام فورسز ہمہ وقت الرٹ ہیں اور ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید مضبوط کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter