ضلعی امن کمیٹی جہلم کا اہم اجلاس، شر پسندوں کے بائیکاٹ کا عہد کیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ضلع جہلم میں بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

latest urdu news

اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے کی، جس میں مختلف مسالک بشمول اہلِ سنت، اہلِ تشیع، دیوبندی اور بریلوی مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے ایک واضح عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمعہ کے روز اور آئندہ بھی ضلع میں امن خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ تمام مسالک کے علماء اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی مذہبی جماعت کی حمایت میں ہڑتال یا شورش نہیں کریں گے اور شر پسندی اور فساد پھیلانے والے عناصر کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

جہلم میں مریم کی دستک پروگرام کا آغاز، شہریوں کو گھر بیٹھے 76 سے زائد سرکاری خدمات میسر

ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے قیام میں مختلف مسالک کے علماء کے تعاون اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی شر پسندی کرے گا، اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلع جہلم میں مستقل امن و امان کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا، تاکہ علاقہ میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی قائم رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter