ڈنگہ: شوہر نے طلاق یافتہ بیوی کا جہیز جلا دیا، لاکھوں کا نقصان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنگہ،گجرات کی تحصیل ڈنگہ کے نواحی گاؤں پوڑانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق شوہر نے مطلقہ بیوی کے جہیز کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی چھ سال قبل فلاں خاندان کی لڑکی سے شادی ہوئی تھی، جس سے اس کے تین بچے بھی پیدا ہوئے۔ تاہم ازدواجی تعلقات کشیدہ ہونے پر تین ماہ قبل طلاق دے دی گئی اور بیوی کو اس کے میکے بھیج دیا گیا۔

latest urdu news

مطلقہ بیوی کے اہل خانہ کی جانب سے بار بار جہیز واپس کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس پر سابق شوہر نے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے سارا جہیز آگ لگا کر جلا دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاندان نے تھانہ ڈنگہ پولیس سے رجوع کیا، جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت قانونی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی شخص ایسی حرکت کا مرتکب نہ ہو۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter