68
دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم ریحان خان عرف ایرانی پٹھان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھا اور علاقے میں نشہ آور اشیاء کی ترسیل کا ایک سرگرم ذریعہ تھا۔
تھانہ دینہ میں ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
ایس ایچ او سرمد الیاس ملک نے عزم ظاہر کیا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے دینہ پولیس ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، اور اس مشن میں عوامی تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔