جہلم میں ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلع میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایکسین ہائی وے، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی او ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں، خصوصاً سڑکوں کی مرمت و بحالی اور بلدیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جہلم اور دینہ میں ملاوٹ مافیاء کے خلاف ایکشن، 1200 لیٹر مضر صحت جوس اور 110 لیٹر ملاوٹی گھی تلف
میر رضا اوزگن نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام بروقت ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید برآں، اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ وہ فیلڈ میں جا کر منصوبوں کی نگرانی کریں اور کام کی رفتار بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ ضلعی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
