ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلاچی میں دہشتگردی کا واقعہ، یادگار چوک پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: تحصیل کلاچی کے یادگار چوک میں افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھے اور قریبی دکان سے کچھ لینے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

شہید اہلکار یادگار چوک پر تعینات تھے، جہاں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی مستقل موجودگی رکھی جاتی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، اور دہشتگردی کا پہلو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter