اسلام آباد میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ : سی ڈی اے سروسز اب ڈیجیٹل ہو جائیں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہری سہولت کو بڑھانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ سی ڈی اے کی تمام بنیادی خدمات جیسے پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی ادائیگیاں اب آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے کی جا سکیں گی۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ ہر سروس کے لیے QR کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہری باآسانی اور فوری ادائیگی کر سکیں۔
محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی سے سمارٹ سٹی بنانے کے لیے ہم پرعزم ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو آسان بنائیں گے بلکہ نظام میں شفافیت بھی لائیں گے۔

latest urdu news

اس مقصد کے تحت بینکوں کے تعاون سے ایک آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی جائیں گی، جن کے ذریعے شہری اپنے گھروں سے سی ڈی اے کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ون ونڈو فسیلیٹیشن سینٹر کو مزید فعال بنایا جائے گا اور وہاں بھی مکمل کیش لیس ادائیگیوں کا نظام نافذ کیا جائے گا تاکہ ایک ہی جگہ پر شہری تمام سہولیات کا فائدہ جدید طریقے سے اٹھا سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter