گردشی قرضہ تمام وسائل نگل رہا تھا : وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک میں توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے کے خاتمے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گردشی قرضہ تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور اس مسئلے سے نمٹنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ وزیر توانائی کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے مستعدی سے کام کیا اور آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، جس کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا ہے۔

حکومت فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل پر 90 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے، تفصیلات جاری

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر توجہ دی جائے گی تاکہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کی گئی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے معیشت پر بہت بوجھ تھا اور اس سے توانائی کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے سے لائحہ عمل وضع کیا گیا ہے اور آئندہ چھ سالوں میں اس مسئلے سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ نے بھی اس اسکیم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس کے دور رس اثرات ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter