سرگودھا روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
مسلح ڈاکو مدینہ بازار کے تاجر سے 3 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
گجرات کے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا تبادلہ، عبدالقدیر زرکون کو نیا اے سی تعینات کر دیا گیا
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 ڈکیتی کی اس واردات کے بعد شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور لوگوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گشت اور سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔
 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
