کنجاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرات کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چھپے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرات کے نواحی گاؤں کنجاہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک گھر کا محاصرہ کیا۔

latest urdu news

اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جب کہ جوابی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کنجاہ گاؤں کے ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد، کلاشنکوفیں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter