کرسٹیانو رونالڈو کی 2025 کی آمدن حیران کن حد تک بڑھ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2025 میں شاندار مالی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

latest urdu news

اسپورٹیکو کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ سال تقریباً 260 ملین ڈالر (194 ملین پاؤنڈ) کی آمدن حاصل کی، جو ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کی کمائی سے تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کی آمدن کا بڑا حصہ سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے معاہدے سے حاصل ہوا، جبکہ باقی رقم اشتہارات، برانڈ اینڈورسمنٹس اور دیگر کاروباری سرگرمیوں سے آئی۔ رونالڈو گزشتہ نو برسوں سے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ہر سال کم از کم 100 ملین ڈالر کماتے رہے ہیں۔ سال 2025 ان کے لیے مسلسل تیسرا سال ہے جب ان کی سالانہ آمدن 200 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار، کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب، ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ بنے، جن کی سالانہ آمدن 130 ملین ڈالر رہی، جو رونالڈو کی کمائی کا تقریباً نصف ہے۔ میسی نے حال ہی میں انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے جو 2028 تک مؤثر رہے گا۔ انٹر میامی حالیہ ایم ایل ایس کپ کی فاتح ٹیم بھی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے بھی النصر کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے، جس کے تحت وہ موسم گرما 2027 تک سعودی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔ یہ مالی کامیابی اور معاہدے کی توسیع رونالڈو کے میدان اور میدان کے باہر کامیاب کیریئر کی عکاسی کرتی ہے، جس نے انہیں فٹبال کی دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ستاروں میں مستقل مقام دلایا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter