نو ماہ بعد سابق کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی بازیاب، سچ کی جیت ہوئی: صہیب مقصود

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق قومی کرکٹر صہیب مقصود کی 9 ماہ بعد چوری شدہ گاڑی بازیاب کر لی گئی۔

latest urdu news

گاڑی کی واپسی پر صہیب مقصود نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔صہیب مقصود نے کہا کہ میری گاڑی نو مہینے بعد واپس ملی، سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور حکومتِ پنجاب کے نمائندے گزشتہ تین چار روز سے مسلسل رابطے میں رہے اور مکمل تعاون فراہم کیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر اپنی گاڑی کی بقیہ رقم اور کیش فراڈ سے متعلق بیان جاری کیا تھا، جس کے بعد حکام نے فوری کارروائی کی۔

کارروائی کے نتیجے میں گاڑی بازیاب کرالی گئی جس پر سابق کرکٹر نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter