کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے پیرا ٹیموں کے ساتھ مل کر جی ٹی روڈ پر جاری آپریشن کے دوران غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کی۔
اس آپریشن کا مقصد سڑک کنارے گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچانا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا تھا۔
کارروائی کے دوران سڑک کنارے کھڑی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف انتظامیہ نے وارننگ جاری کی۔ ڈرائیورز کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑک پر گاڑی کھڑی کرتے وقت قواعد و ضوابط کا خیال رکھیں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔
کھاریاں : سوزوکی ویگن آر اور منی مزدا بس میں تصادم، تین افراد زخمی
اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے غلط پارکنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مسلسل جاری رہے گی تاکہ شہریوں اور مسافروں کے لیے سڑکوں پر تحفظ اور آسانی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرتے وقت عوامی سہولت کو مدنظر رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ آپریشن علاقے میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
