وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بونیر میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی، 209 جاں بحق، 5380 مکانات متاثر؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ورثا کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے امداد اور بحالی کے اقدامات کا اعلان۔

بونیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں مگر حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور مالی نقصانات کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کلاؤڈ برسٹ کے باعث بونیر کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی ہوئی جس پر وزیراعلیٰ نے متاثرہ مقامات کا دورہ کر کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے جنہوں نے صوبائی حکومت کی بروقت اقدامات پر شکر گزار ی ادا کی۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں سیلاب، 400 سے زائد اموات

ڈپٹی کمشنر آفس بونیر میں ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری، صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور ضلعی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بونیر کی 7 ولیج کونسلوں میں 5380 مکانات متاثر ہوئے، 209 افراد جاں بحق، 134 لاپتا جبکہ 159 زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں راستوں کی بحالی اولین ترجیح ہے، اضافی ہیلی کاپٹرز ایوی ایشن سے طلب کیے گئے ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter