کنجاہ: سرگودھا روڈ کے سینٹرل میڈین کی صفائی کا آغاز، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عملدرآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کنجاہ میں صفائی مہم کے تحت سرگودھا روڈ کے سینٹرل میڈین پر موجود جھاڑیوں اور گھاس کی کٹائی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، جو گزشتہ روز اپنے دورۂ کنجاہ کے دوران مختلف شاہراہوں کی حالت اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لے چکی تھیں۔

انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت جاری کی کہ سرگودھا روڈ سمیت تمام مرکزی شاہراہوں پر موجود سینٹر میڈینز کی صفائی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی کی براہ راست ہدایت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر صفائی کی ٹیمیں تشکیل دیں اور عملہ متحرک کر دیا گیا۔ اب کنجاہ شہر میں سرگودھا روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شاہراہوں پر بھی صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے اس عمل میں تعاون کریں اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، جن میں شہریوں کی شکایات پر فوری ردعمل اور فیلڈ وزٹس شامل ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter