سور تھے کہ اچانک زبردست حملہ ہوا، جیسے زلزلہ آ گیا ہو — یہ عینی شاہدین کے الفاظ تھے جنہوں نے بھارتی جارحیت کا سامنا کیا۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے کوٹلی، مظفرآباد، باغ اور پنجاب کے مریدکے، احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی اور عبادت گاہوں پر حملہ کیا۔
ننگل ساہداں کے مکینوں نے بتایا کہ مقامی مسجد اور مدرسے پر چار بار بمباری کی گئی۔ ایک دھماکے کے بعد یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ دشمن نے عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلانہ سوچ کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مظفرآباد کے علاقے شوائی سے ہجرت کرنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ حملے کے وقت سب لوگ نیند میں تھے اور دھماکوں سے زلزلہ جیسا احساس ہوا۔
ان حملوں کے نتیجے میں 2 مساجد تباہ، 13 شہری شہید اور 36 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل، 1 سکوئی، 1 مگ 29 طیارے اور 1 ڈرون تباہ کر دیا، جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی نشانے پر آیا۔
بالآخر بھارت کو لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر پسپائی اختیار کرنا پڑی، جو پاک فوج کے دنداں شکن جواب کا واضح ثبوت ہے۔