جمعہ, 25 اپریل , 2025

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ میجر جنرل ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کامیابیوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کی بھی تعریف کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter