چوہدری شجاعت حسین کا یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ ہر شہری جذبے اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرچم کشائی، چراغاں اور قومی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی ایک زندہ دل اور باوقار قوم ہیں۔

آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے اور یہ کامیابی ہماری مسلح افواج کی شجاعت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہماری آزادی، اتحاد اور قربانیوں کی علامت ہے، اس لیے ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ اس دن کو قومی جذبے اور اتحاد کے ساتھ منائے۔

چوہدری شجاعت حسین کی سیاست پر عمل پیرا، انتقام ہماری سیاست کا حصہ نہیں: چوہدری شافع حسین

چوہدری شجاعت حسین نے نوجوانوں سے خاص طور پر اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، گلیوں اور شہروں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا کر پاکستان سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کریں،یوم آزادی کا بھرپور جشن نہ صرف ہمارے حوصلے بلند کرے گا بلکہ دنیا کو یہ بھی باور کرائے گا کہ پاکستانی ہر حال میں اپنی آزادی کے محافظ ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست میں ایک اہم اور تجربہ کار رہنما سمجھے جاتے ہیں، جو ماضی میں وزیر اعظم پاکستان بھی رہ چکے ہیں اور قومی یکجہتی کے پیغامات دیتے رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter