چوہدری شافع حسین کا دورہ گجرات ، شہباز شریف پارک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا سنگِ بنیا،منصوبےپر 54 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔پارک میں جدید تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں مصنوعی جھیل، جوائے لینڈ، پہاڑی، جھولےاورجاگنگ ٹریک شامل ہیں۔چوہدری شافع حسین نےبابِ گجرات سے نور میرج ہال تک ایک کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا ،منصوبہ 6 جون تک مکمل کیاجائے گا۔ اس منصوبے سے مقامی آبادی، اسکولز، کاروباری حضرات اور شہریوں کو محفوظ، پائیدار اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔اس کے علاوہ چوہدری شافع حسین نے جٹوُوکل میں “ڈسپوزل اسٹیشن” کا افتتاح کیا، جو شہر میں سیوریج اور برساتی پانی کی نکاسی کے لیے جامع منصوبے کا اہم جزو ہے۔ اس منصوبے سے برسات کے دوران پانی کے نکاس میں بہتری آئے گی۔