62
وزیر آباد میں ایک خطرناک منشیات فروش گینگ کے سربراہ، حسنین عرف نونا، کو پولیس کی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔
حسنین پہلے بھی بھاری مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار ہو چکا تھا اور اسے دو سے زائد مرتبہ جیل کی سزائیں بھگتنی پڑی تھیں۔
گجرات: خطرناک اوڈ گینگ کے سرغنہ اور اہم رکن ہلاک
رپورٹس کے مطابق، یہ پاکستان میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والے کسی بھی گینگ کا پہلا ملزم ہے جو سی سی ڈی اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔
حسنین عرف نونا کی ہلاکت سے منشیات فروخت کرنے والے گروہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے مزید کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔
