خواجہ سراء کے ساتھ زبردستی، اغوا اور بدفعلی کے سنگین الزام میں دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرات کے فوارہ چوک کے قریب خواجہ سراء پنکی کو دو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر زبردستی اغوا کیا اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خواجہ سراء نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے نہ صرف اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے نقدی اور قیمتی زیورات بھی لوٹ لیے۔
واقعے کے بعد خواجہ سراء کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا پولیس لائنز کا دورہ
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کے بعد شہری حلقوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور متاثرہ فرد کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
