گجرات کے علاقے کھاریاں میں بسم اللہ چوک گلیانہ روڈ کے قریب سوزوکی ویگن آر کار اور ایک منی مزدا بس کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ عبداللہ عمر سکنہ کھاریاں، 14 سالہ احمد رضا سکنہ جنڈ شریف اور 15 سالہ علی عباس سکنہ ڈنگہ شامل ہیں۔
کھاریاں پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تینوں متاثرہ افراد کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
