بھارت میں تین بنگلادیشیوں کا بہیمانہ قتل، ڈھاکا کا شدید ردِعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی سرحدی علاقے تریپورہ میں تین بنگلادیشی شہریوں کو مویشی چور ہونے کے شبے میں مشتعل ہجوم نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا۔

latest urdu news

یہ واقعہ بدھ کے روز بدیابل نامی سرحدی گاؤں میں پیش آیا، جہاں مقامی ہجوم نے ان تینوں شہریوں پر وحشیانہ حملہ کیا۔

بنگلادیش کی وزارتِ خارجہ نے اس وحشیانہ قتل پر شدید احتجاج اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گھناؤنا فعل انسانی حقوق اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسے بنگلادیش حکومت ناقابل قبول سمجھتی ہے۔

حسینہ واجد 1400 بار سزائے موت کی مستحق ہیں: بنگلا دیش کے چیف پراسیکیوٹر

ڈھاکا حکومت نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ بنگلادیش نے اس واقعے پر اپنی شدید تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter