نئی نویلی دلہن نے کزنز کو بچاتے ہوئے جان دے دی، تینوں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر، دریائے سندھ کے کنارے خوشیوں بھرا دن المناک سانحے میں بدل گیا، جب ایک 21 سالہ نئی نویلی دلہن نے اپنے دو کمسن کزنز کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی، تاہم تینوں بے رحم لہروں کا شکار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شادی کے صرف 15 روز بعد نوجوان لڑکی اپنے شوہر لعل شاہ کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے بھکر آئی تھی۔ اہلِ خانہ کے ہمراہ دریائے سندھ کے کنارے سیر کے دوران میزبان تقی شاہ کی دو بیٹیاں، جن کی عمریں 6 اور 13 سال تھیں، پانی میں پھسل کر ڈوبنے لگیں۔

latest urdu news

بچیاں ڈوبتی دیکھ کر 21 سالہ دلہن نے فوراً دریا میں چھلانگ لگا دی، لیکن بدقسمتی سے وہ بھی اپنی جان نہ بچا سکی اور تینوں افراد پانی کی تیز لہروں میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو دریا سے نکالا۔ دونوں کمسن بچیوں کی نمازِ جنازہ جھوک جنڈو میں ادا کی گئی، جبکہ نوجوان دلہن کی تدفین کاٹھانوالہ میں کی گئی۔

یہ واقعہ اہل علاقہ اور سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور رنج کا باعث بن رہا ہے، جہاں اس بہادر لڑکی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter