کڑیانوالہ میں دکان کی چھت سے نوجوان کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گجرات کے علاقے کڑیانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حافظ آباد کے رہائشی نوجوان فیصل محمود کی نعش دکان کی چھت سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق فیصل محمود اپنے ننھیال کڑیانوالہ آیا ہوا تھا، تاہم اچانک اس کی موت کی اطلاع ملی۔

نعش ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی معائنے میں گلے اور جسم پر نشانات پائے گئے، جو ممکنہ طور پر تشدد یا گلا گھونٹنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے متوفی کے بھائی آصف کی مدعیت میں خادم حسین، غلام نبی اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter