اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے بولی کا عمل شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے باضابطہ بولی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

latest urdu news

سی ڈی اے کے پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ ونگ نے اس سلسلے میں ای۔بڈ کی دعوت جاری کی ہے۔

ٹینڈر نوٹس کے مطابق، سی ڈی اے پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) میں کیٹیگری C-A میں رجسٹرڈ اور اچھی شہرت رکھنے والی کمپنیوں سے الیکٹرانک بولیاں طلب کر رہا ہے۔ منصوبے کو ای پی سی (Engineering, Procurement and Construction) ماڈل کے تحت ٹو اسٹیج، ٹو انویلپ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے گا، جو کہ پی پی آر اے کے قوانین کے مطابق ہوگا۔

بولی کے لیے تفصیلی دستاویزات، جن میں تکنیکی شرائط، ضوابط اور دیگر معلومات شامل ہیں، EPADS اور PPRA کے سرکاری پورٹلز پر دستیاب ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اپنی بولیاں 16 فروری 2026 کو صبح 11:30 بجے تک آن لائن جمع کرا سکیں گی۔ ہر بولی کے ساتھ 120 ملین روپے کی بولی سیکیورٹی جمع کرانا لازمی ہوگی، جو پے آرڈر یا کال ڈپازٹ رسید (CDR) کی صورت میں قابل قبول ہوگی۔ دستی یا مینول بولیاں قبول نہیں ہوں گی۔

بولیاں اسی روز دوپہر 12 بجے سی ڈی اے پروکیورمنٹ کمیٹی اور بولی دہندگان کے نمائندوں کی موجودگی میں سی ڈی اے سیکریٹریٹ، سیکٹر جی۔7/4 اسلام آباد میں کھولی جائیں گی۔

اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کا اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اسٹیڈیم نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے بڑے ایونٹس کے انعقاد میں سہولت فراہم کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter