پلیئر آف دی میچ بننا میرا خواب تھا اور میں نے اپنا ڈیبیو یادگار بنا دیا ، حسن نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کو شاندار اننگز سے یادگار بنا دیا ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نے کہا کہ اُن کا خواب تھا کہ وہ اپنے پہلے ہی میچ میں پلیئر آف دی میچ بنیں — اور خوشی ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ میچ سے پہلے دل میں یہی تھا کہ ڈیبیو کو خاص بنانا ہے، رضوان بھائی نے کہا کہ میچ فنش کرنا ہے، جب وہ آؤٹ ہو رہے تھے تب بھی یہی کہا کہ ‘ختم کر کے آنا’۔”

حسن نواز نے 54 گیندوں پر 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے پر اعتماد انداز میں ویسٹ انڈیز کی بولنگ کا سامنا کیا۔ بارش کے باعث گیند کی گرپ میں مشکل پیش آئی لیکن انہوں نے خود کو وقت دیا اور بہترین بیٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ حسین طلعت کے ساتھ پارٹنرشپ کا منصوبہ پہلے سے تیار تھا کہ ہم دونوں بڑے شاٹس کھیل سکتے ہیں، اس لیے پلان یہی تھا کہ آخر تک کھیلیں اور میچ فنش کریں۔

نوجوان بیٹر نے بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا جیسے سینئر کھلاڑیوں کو اپنے لیے رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

شاہین اور نسیم نے بہترین بولنگ کی۔ البتہ ہم سے کچھ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter