وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جہلم شہر میں جدید اور خوبصورت شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔
اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے جہلم کا دورہ کیا اور تحصیل روڈ پر ماڈل بازار کی بیوٹیفیکیشن اور ترقیاتی اسکیم کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے کمشنر کو منصوبے کی تعمیراتی تفصیلات، ڈیزائن اور بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ کمشنر نے اس موقع پر منصوبے کے معیار کو جانچتے ہوئے ٹھیکیداروں کو ہدایت دی کہ کام کو ڈیزائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور میٹریل کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
ضلع جہلم میں گندم کی کٹائی قریب، حکومتی پالیسی نہ آنے پر کسانوں میں تشویش
انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ تحصیل روڈ پر ماڈل بازار کی تزئین و آرائش سے شہریوں کے لیے خریداری کا ایک پرسکون اور دلکش ماحول فراہم ہوگا، جس سے علاقے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق شہری سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔
