ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر بی بی سی نے معافی مانگ لی، معاوضہ دینے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے معافی مانگ لی، تاہم معاوضہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔

latest urdu news

بی بی سی نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ دوبارہ ایسا دستاویزی پروگرام نشر نہیں کیا جائے گا۔ ادارے کے وکلا نے اتوار کو صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم کو اس حوالے سے جواب دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ہماری ایسے عزت کرتے ہیں جیسے ماموں کا بیٹا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکلا نے بی بی سی کو خط کا جواب دینے کے لیے جمعہ کو شام 5 بجے تک کی مہلت دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں اپنی تقریر کی ایڈیٹنگ پر ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی دھمکی دی تھی۔ اس تنازع کے نتیجے میں بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter