ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی سن کر بنگلہ دیش اسٹیڈیم جھوم اٹھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بلال عباس کے نئے ڈرامے ’’میری زندگی ہے تُو‘‘ کا مقبول او ایس ٹی بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہو گیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے عاصم اظہر اور صابری سسٹرز کے گائے ہوئے گانے ’’میری زندگی ہے تُو‘‘ پر یک زبان ہو کر گایا اور دھن کے ساتھ جھومتے ہوئے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ اس دوران کی وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ کی جانب سے قومی خیرسگالی سفیر مقرر

اداکارہ ہانیہ عامر نے اس وائرل ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، بھارتی اداکارہ اور ماڈل شہناز گل بھی اس ڈرامے اور او ایس ٹی سے متاثر دکھائی دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے بلال عباس کے کردار کمیار کے دکھ اور حالات پر افسردگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ڈرامے سے غیر معمولی حد تک جُڑ چکی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter