بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کلین سویپ مکمل کر لیا۔

latest urdu news

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بنگلہ دیشی ٹیم نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ افغان بیٹنگ لائن ابتدائی اور درمیانی اوورز میں دباؤ کا شکار رہی۔ تاہم اننگز کے آخری حصے میں درویش رسولی اور مجیب الرحمان کی جارحانہ بیٹنگ نے ٹیم کو کچھ حد تک سنبھالا دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ شریف الاسلام، محمد سیف الدین، نسیم احمد اور رشید حسین نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے افغان بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ افغانستان کے 8 کھلاڑی صرف 106 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

ویمنز ورلڈ کپ 2025: بھارت کی شاندار جیت، پاکستان 88 رنز سے ناکام

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے پراعتماد انداز اپنایا۔ اوپنر تنزید حسن نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سیف حسن نے ایک اینڈ سنبھالتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 64 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

اگرچہ کپتان جاکر علی 11 رنز اور شمیم حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، لیکن وکٹ کیپر بلے باز نرول حسن نے مسلسل تیسرے میچ میں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے آخر میں ایک چھکا لگا کر بنگلہ دیش کو فتح دلا دی۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور اظمت اللہ عمرزئی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹ اور دوسرے میچ میں 2 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ تیسری کامیابی نے انہیں سیریز میں مکمل وائٹ واش دلایا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter