پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں ایک منفرد انداز اپنایا، جس سے مداحوں کے دل خوش ہو گئے۔
انہوں نے اپنے آٹوگراف والے صفحے کو کاغذی جہاز کی شکل دی اور ہنسی خوشی اسے مداحوں کی طرف اچھال دیا۔
جب یہ کاغذی جہاز ہوا میں اڑا تو کنسرٹ میں موجود شائقین نے زور دار تالیاں بجا کر اس انوکھے لمحے کا بھرپور استقبال کیا۔ کئی مداحوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، اور یہ خوبصورت منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
پوری دنیا سے رشتہ داری نہیں کرسکتا، تنقید پر عاطف اسلم کا ردعمل
سوشل میڈیا صارفین نے عاطف اسلم کے اس تخلیقی انداز کو بہت پسند کیا اور اسے سب سے پیارا ٹرینڈ قرار دیا۔ ویڈیوز اور تصاویر کی بھرمار نے گلوکار کی دلکش شخصیت کو مزید اجاگر کیا۔
عاطف اسلم نہ صرف اپنی مدھر آواز کے لیے مشہور ہیں بلکہ اپنے سادہ اور منفرد انداز کی وجہ سے بھی عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کا یہ کاغذی جہاز والا آٹوگراف کنسرٹ کو یادگار بنا گیا۔