12
گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے جلالپور جٹاں میں دو غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں سیل کر دی ہیں۔
کارروائی کے بعد دونوں ایجنسیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی کاروبار کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
دینہ: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، تجاوزات کاسبب بننے والے 3 کباڑ خانے سیل
عبدالقدیر زرکون نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور معیاری کاروباری ماحول قائم رکھنے کے لیے قانون کے نفاذ میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، اور ایسے تمام عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جو قانون کی خلاف ورزی کریں۔
