14
لالہ موسیٰ: اسسٹنٹ کمشنر Kharian، Ahmed Gondal نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی صفائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
کھاریاں میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، سینکڑوں پتنگیں برآمد
