کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا:ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ انہوں نے یہ بات مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کہی۔

latest urdu news

اس نشست میں پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔

اساتذہ اور طلبا نے شہداء اور غازیان کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ پاک فوج ہے، جو ہمیشہ محاذِ اول پر کھڑی رہتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی کا دورہ

اساتذہ نے کہا کہ دشمن عناصر بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں۔ طلبا نے بھی اظہار کیا کہ انہیں پاک فوج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ملکی اور صوبائی حالات سمیت افواج پاکستان کے حوالے سے ان کے ذہنوں سے ابہام دور کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter