38
بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی–7 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کے وقت پائلٹ نے بروقت طیارے سے ایجیکٹ ہو کر جان بچا لی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا جگوار طیارہ گر کر تباہ ، تین ماہ میں تیسرا حادثہ
واضح رہے کہ گزشتہ 30 برس میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے، جن میں 150 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ واقعات فضائی نظام کی خامیوں، ناقص تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتے ہیں۔
