مداح فلم پشپا 2 کی ریلیز کے بے چینی سے منتظر ہیں، اطلاعات کے مطابق بلاک بسٹر فلم کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، اور اس کی آمدنی 120 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فلم اپنے تھیٹر اور غیر تھیٹر حقوق کی فروخت سے شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ فلم نے بھارت میں اپنے تھیٹر رائٹس سے 60 ملین ڈالر اور بین الاقوامی حقوق سے 15 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
اس کے علاوہ، نیٹ فلکس نے فلم کے OTT اسٹریمنگ حقوق 33 ملین ڈالر میں خریدے ہیں، جبکہ سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس سے بالترتیب 10 ملین اور 8 ملین ڈالر حاصل کیے گئے ہیں۔ میثری مووی میکرز کے پروڈیوسر روی شنکر کے مطابق، فلم نے غیر تھیٹر بزنس سے 51 ملین ڈالر سے زائد کمائی کی ہے، جس سے مجموعی آمدنی 120 ملین ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے۔
فلم کی ریلیز ابتدائی طور پر 15 اگست کو مقرر تھی، لیکن شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن میں تاخیر کی وجہ سے اب یہ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ ’پشپا 2‘ تیلگو، ہندی، تمل، کنڑ، ملیالم، اور بنگالی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں الو ارجن اپنے مشہور کردار میں واپس آ رہے ہیں، جبکہ مخالف کردار ایس پی بھنور سنگھ شیکھوت کا کردار فہد فاصل ادا کر رہے ہیں۔ پشپا کی بیوی سریولی کے کردار میں راشمیکا مندانا بھی اس سیکوئل کا حصہ ہیں، جو فلم کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔
View this post on Instagram