پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں خوراک کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر معائنہ جات کیے۔

latest urdu news

مجموعی طور پر ضلع میں 177 مقامات پر چھان بین کی گئی، جس کے دوران ناقص اور غیر معیاری اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 68 مقامات پر بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 12 کیسز میں جرمانے عائد کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 1 لاکھ 74 ہزار روپے رہی۔ اس کے علاوہ 10 خوراکی اشیاء کے سیمپل حاصل کیے گئے اور ایک جگہ پر ایمرجنسی پروبیشن آرڈر بھی نافذ کیا گیا۔

گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2.65 کلوگرام ممنوعہ خوراکی اشیاء تلف کی گئیں تاکہ عوام کو غیر معیاری اور نقصان دہ خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خوراک کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ ناقص، غیر معیاری اور ممنوعہ خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ وقت پر اقدامات کیے جا سکیں اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter