عامر خان نے ممبئی میں 24 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر 4 لگژری فلیٹس لے لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی،بالی وڈ کے معروف اداکار اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں دو منزلوں پر مشتمل چار لگژری فلیٹس کرائے پر لے لیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فلیٹس کا مجموعی ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 5 ہزار بھارتی روپے ہے، جبکہ سکیورٹی ڈپازٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق عامر خان نے ان فلیٹس کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا ہے، جو 15 مئی 2025 سے شروع ہو کر 14 مئی 2030 تک جاری رہے گا۔ اس دوران ہر سال کرایے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ہر منزل کا الگ کرایہ 12 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے، جبکہ ایک فلور کے لیے 73 لاکھ 5 ہزار روپے بطور ڈپازٹ جمع کرائے گئے ہیں۔

عامر خان کی یہ نئی رہائش گاہ ’ولنومونا‘ سوسائٹی میں واقع ہے، جو سپر اسٹار شاہ رخ خان کے عارضی گھر ’پوجا کاسا‘ سے محض 750 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں شاہ رخ خان کے مشہور بنگلے ’منت‘ کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان فی الحال ان کرایے کے فلیٹس میں عارضی طور پر منتقل ہو رہے ہیں کیونکہ وہ ’ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں اپنے زیر تعمیر نئے پروجیکٹ میں 12 فلیٹس کے مالک ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تعمیر رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

اداکار کے پرستاروں میں یہ خبر خاصی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے، جب کہ کئی لوگ یہ جان کر حیران ہیں کہ فلمی دنیا کے سب سے پرفیکشنسٹ اداکار بھی کرایے کے فلیٹس میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter