بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فیصل خان نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اور بالی وڈ اسٹار عامر خان نے انہیں ایک سال تک ممبئی میں اپنے گھر میں بند رکھا۔
فیصل خان کے مطابق ان کی فیملی نے دعویٰ کیا کہ وہ دماغی بیماری شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں اور معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس وجہ سے پورا خاندان انہیں پاگل سمجھنے لگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کا فون چھین لیا گیا، گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور کمرے کے باہر گارڈز موجود رہتے جو انہیں دوائیاں دیتے تھے۔
فیصل خان نے مزید کہا کہ ایک سال بعد ان کے مسلسل اصرار پر عامر خان نے انہیں دوسرے گھر میں منتقل کیا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ والد سے مدد کی امید تھی مگر وہ اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور ان سے رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔