کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ کے ہاشم گبول گوٹھ میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکاروں نے منشیات فروش انیل کور کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اسی دوران گولی لگنے سے 60 سالہ خاتون جمیلہ زوجہ محمد زمان پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر Jinnah Hospital Karachi منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ Karachi Police نے علاقے میں مختلف مقامات پر پکٹیں اور ناکہ بندیاں قائم کر کے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد کچھ افراد نے کارروائی کے خلاف کورنگی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر لاٹھی چارج کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کرا دیا گیا۔
