ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی فہرست تیار کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کی ہے، جس میں عام شہریوں کے ساتھ گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، نان فائلرز میں سے زیادہ تر افراد کو پہلے ہی نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کو 3 سال کے ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوا رہا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو قانونی دائرہ کار میں شامل کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنا بتایا گیا ہے۔

مہنگے کلینکس اور بیوٹی پارلرز پر ایف بی آر کا کریک ڈاؤن، بڑے شہروں میں آڈٹ شروع

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی فہرست کے تحت زیادہ تر افراد پہلی بار نوٹس وصول کر رہے ہیں، اور ایف بی آر اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ تمام نان فائلرز قانونی طریقے سے ٹیکس نظام میں شامل ہوں۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نوٹس وصول کرنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کروائیں، تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter