لارنس بشنوئی کے کزن کا سلمان خان سے متعلق بڑا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالے ہرن کے شکار کے معاملے کے بعد سلمان خان نے بشنوئی برادری کو پیسے دینے کی پیشکش کی تھی۔

لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 1998 کے کالے ہرن کے شکار کیس کے بعد، سلمان خان نے بشنوئی برادری کو معاملے کو ختم کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی تھی۔ یہ دعویٰ انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان بشنوئی برادری کے رہنماؤں کے پاس ایک بلینک چیک کے ساتھ آئے تھے اور کہا تھا کہ جو بھی رقم چاہیں، وہ چیک میں بھر سکتے ہیں تاکہ یہ معاملہ ختم ہو جائے۔

latest urdu news

یہ دشمنی 1998 میں اس وقت شروع ہوئی جب جودھ پور میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر مبینہ طور پر کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا تھا۔

کالے ہرن کو بشنوئی برادری مقدس سمجھتی ہے، اور اس واقعے کے بعد سے برادری کے لوگ سلمان خان کے خلاف سخت ناراض ہیں۔ لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں کا سلسلہ بھی اسی واقعے کی وجہ سے جاری ہے۔

سلمان خان کے والد، سلیم خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس سے سلمان خان جرم کا اعتراف کریں گے۔ ان کے مطابق، سلمان نے کبھی کسی جانور کو نہیں مارا ہے۔

رمیش بشنوئی نے سلیم خان کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ پیسے کا نہیں بلکہ نظریے کا ہے اور لارنس بشنوئی اتنا خوشحال ہے کہ اسے کسی بھتہ خوری کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ واقعہ پچیس سال سے عدالتوں میں چل رہا ہے اور سلمان خان اس وقت ضمانت پر ہیں۔ بشنوئی برادری بار بار ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن سلمان خان کی جانب سے معافی مانگنے کے امکانات کو ان کے والد نے سختی سے رد کیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter