ویتنام، ڈیڑھ سال کے دوران چوتھی مرتبہ صدر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویتنام میں ڈیڑھ سال کے دوران چوتھی مرتبہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ہنوئی، ویتنام میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران چوتھی مرتبہ صدر کو الیکٹ کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب صدر لوونگ کوونگ ایک فوجی جنرل ہیں، جو 18 مہینے میں مقرر ہونیوالے ویتنام کے چوتھے صدر ہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویتنام میں کئی مہینوں سے سیاسی بحران جاری تھا۔

یاد رہے کہ ویتنام میں سب سے مضبوط عہدہ جنرل سیکریٹری کا ہوتا ہے، صدارت زیادہ تر رسمی ہوتی ہے اور اس میں غیر ملکی معززین سے ملاقاتیں شامل ہوتی ہیں۔

دوسری جانب ریاست واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکے کی جانب سے فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم عمر لڑکے کی جانب سے گھر میں فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی بھی شدید زخمی ہوئی، جسے بعد میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter