اسلام آباد میں گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں گاڑیوں کے کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اسلام آباد انتظامیہ نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر فلیشر لائٹ کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی۔
یاد رہے کہ 2013 سے کالے شیشوں کے حوالے سے این او سی پر پابندی عائد ہے، اس متعلق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کر رہی ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئینی ترامیم کا فائدہ صرف حکومت وقت کو ہی ہو گا، حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔